پریتی زنٹا میڈیا پربھڑک اٹھیں۔۔۔
ممبئی:بولی وڈ کی ڈمپل گرل پریتی زنٹا نے بھارتی میڈیا سے تنگ آکر انہیں آڑے ہاتھوں لے لیا کہتی ہیں غلط خبریں پھیلانا ہمارے میڈیا کا شوق بن چکا ہے۔
بھارتی خبر رساں ادارے کے مطابق حال ہی میں شادی کے بندھن میں بندھنے والی اداکارہ پریتی زنٹا میڈیا کے رویے سے بہت پریشان ہیں ،ان کا کہنا ہے کہ میڈیا پیسے لے کر غلط خبریں بنانے اور افواہیں پھیلانے میں ماہر ہے۔
واضح رہے کہ پریتی زنٹا کی شادی سے پہلے بھارتی ذرائع ابلاغ نے ان کی زندگی کے بارے میں غلط افواہیں پھیلاکر ان کا تعلق متعدد لوگوں سے جوڑا تھا ،جس کے باعث پریتی کو شدید ذہنی اذیت کا سامنا کرنا پڑا تھا۔
انہوں نے میڈیا کے رویے کے بارے میں مزید کہا کہ اگر میڈیا اسی طرح لفافہ جرنلزم پر قائم رہا تو بھارت کاا میج پوری دنیا میں بیحد خراب ہوجائے گا۔

















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔