Aaj News

جمعہ, اپريل 26, 2024  
17 Shawwal 1445  

پشاور میں منشیات فروش کو عمر قید کی سزا

عدالت نے 17 کلو افیون رکھنے اور اسمگلنگ کرنے پر ملزم کو عمر قید کی سزا سنائی ہے
شائع 27 جنوری 2022 02:49pm
Photo: FILE
Photo: FILE

پشاور: مقامی عدالت نے 17 کلو افیون رکھنے اور اسمگلنگ کی کوشش کے مقدمے میں مجرم کو عمر قید اور 50 لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنادی۔

اے پی پی کو محکمہ ایکسائز کے ترجمان نے بتایا کہ چارسدہ کے ایڈیشنل سیشن جج نے خیبرپختونخوا انسداد منشیات ایکٹ 201 کے تحت عمر قید کی سزا سنائی تھی۔

سزا یافتہ منشیات سمگلر وقار، شکر گڑھ، ضلع نارووال کا رہائشی تھا، مردان ریجن ایکسائز پولیس اسٹیشن نے 18 ستمبر 2020 کو چارسدہ موٹروے انٹر چینج سے گرفتار کیا اور اس کی گاڑی سے 17 کلو گرام افیون برآمد کی گئی۔

مردان ریجن ایکسائز پولیس اسٹیشن میں ملزم وقار کے خلاف دفعہ 9D/CNSA 2019 کے تحت مقدمہ درج کیا گیا۔

شواہد ریکارڈ کرنے اور مقدمے کی سماعت اور اضافی سیشن کے دونوں اطراف کے دلائل مکمل کرنے کے بعد جج چارسدہ نے نوٹ کیا کہ استغاثہ نے ملزم کے خلاف الزامات کو کامیابی سے ثابت کیا ہے.

عدالت نے جرمانے کے ساتھ ملزم کو عمر قید کی سزا سنائی ہے۔

KPK

peshawar

Narcotics Smuggling

drugs

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div