عامرخان نے کرن جوہرکو دھوکا دے دیا۔۔

اپ ڈیٹ 07 اپريل 2016 09:20am

amir-colaj

ممبئی:بولی وڈ کے مسٹر پرفیکٹ عامر خان اپنی اداکاری کے آگے کسی کو کچھ نہیں سمجھتے یہ بات تو سب کو پتہ ہے لیکن اپنے دوستوں کو وہ کتنی اہمیت دیتے ہیں اس بات کا پتہ تب چلا جب انہوں نے وعدہ کرنے باوجود کرن کو دھو کا دے دیا۔

بھارتی خبر رساں ادارے کے مطابق بولی وڈ کے معروف ہدایتکار اور پروڈیوسر کرن جوہر نے اپنی حال ہی میں ریلیز ہوئی فلم کپور اینڈ سنز کی کامیابی کی خوشی میں ایک پارٹی کاانعقاد کیا ۔

اس پارٹی میں اداکارہ عالیہ بھٹ،سدھار تھ ملہوترا، فواد خان سمیت شاہ رخ خان،نیتو کپور، شکن بترا بھی موجود تھے،ان کے ساتھ اداکار عامر خان کو بھی اس پارٹی میں مدعو کیا گیا تھا۔

عامر نے کرن سے وعدہ کیا تھا کہ وہ پارٹی میں ضرور آئیں گے اور نئے اداکاروں کا حوصلہ بڑھائیں گے،لیکن آخری موقعے پر انہوں نے پارٹی میں آنے سے منع کردیا ،ذرائع کے مطابق عامر نے کسی اور سے بھی وعدہ کیا ہوا تھا اسلئے انہوں نے کرن کے بجائے دوسری پارٹی میں جانے کو ترجیح دی۔

واضح رہے کہ شاہ رخ خان نے بے انتہا مصروفیت کے باوجود کرن سے کیا ہوا وعدہ نبھایا اور پارٹی میں شرکت کی ان کا کہنا تھا کہ میرے دوست میری زندگی میں سب سے زیادہ اہمیت رکھتے ہیں،شاہ رخ پوری پارٹی کے دوران بیحد خوشگوار موڈ میں نظر آئے۔