کرینہ نے سیف علی خان کو بڑی مشکل میں پھنسا دیا

شائع 07 اپريل 2016 10:09am

karina000000000

ممبئی:بالی ووڈ بیبو کرینہ کپور نے اپنے آئٹم سانگ کی کامیابی کا سہرا شوہر سیف علی خان کے سر باندھ دیاکہا سیف کی مرضی سے جتنے آئٹم سونگ کئے سب کے سب ہٹ رہے۔

نٹ کھٹ بالی وڈ اداکارہ کرینہ کپورنے فیوی کول سے آئٹم سونگ کی دنیا میں قدم رکھااور دیکھتے دیکھتے آئٹم سونگ کوئن بن گئیں۔فیوی کول کے بعد ہلکٹ جوانی، دل میرا مفت کا میں بھی دھماکے دار پرفارمنس دی۔میں ہیروئن ہوں، اور میرا نام میری ہے جیسے آئٹم سونگز سے بھی کرینہ نے مداحوں کے دلوں پر راج کیا۔

اب کرینہ کا کہنا ہے کہ اگر سیف علی خان مجھے آئٹم سونگز کی اجازت نہ دیتے اورمیری رہنمائی نہ کرتے تو مجھے اتنی کامیابی نہ ملتی۔اپنے آئٹم سونگ کی مقبولیت کا کریڈٹ سیف علی خان کو دیتے ہوئے کرینہ نے کہا کہ جوبھی آئٹم سونگ کرتی ہوں اس میں چھوٹے نواب کی مرضی شامل ہوتی ہے جس کے باعث مجھے مداحوں کی پذیرائی ملتی ہے۔

کرینہ کپور ان دنوں اپنی فلم کی اینڈ کا کی کامیابیاں سمیٹ رہی ہیںفلم میں کرینہ کے ساتھ ارجن کپور نے پہلی بار اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں۔

فلم کی اینڈ کا میں کرینہ کپور نے ایک اعلیٰ عہدے پر فائر بیوی کا کردار نبھایا ہے۔جبکہ ارجن کپور بے روز گار شوہر کے روپ میں نظر آئے۔