وہ کون سا شاہ رخ ہے جس نے اصلی شاہ رخ کو پیچھے چھوڑدیا۔۔

شائع 07 اپريل 2016 11:43am

shahrukh-100000000

ممبئی:بولی وڈ کے کنگ خان اپنی شخصیت میں جادوئی اثر رکھتے ہیں ،یہ ہی وجہ ہے کہ پوری دنیا میں ان کے کروڑوں مداح موجود ہیں،بات یہاں ختم نہیں ہوتی جادو جیتے جاگتے شاہ رخ میں نہیں بلکہ ان کے مجسموں میں بھی موجود ہے۔

بھارتی خبر رساں ادارے کے مطابق لندن کے مشہور مادام تساﺅ میوزیم میں موجود شاہ رخ خان کا مومی مجسمہ ہمیشہ ہی سیاحوں کی توجہ کا مرکز بنا رہتا ہے،شاہ رخ کی آنے والی فلم فین کی ریلیز کے موقعے پر میوزیم انتظامیہ نے مجسمے میں چند تبدیلیاں کی ہیں ۔

انتظامیہ کا کہنا ہے کہ یہاں پر موجود بولی وڈ کے تمام ادکاروں کے مجسمے لوگوں کی توجہ اپنی جانب مبذول کرواتے ہیں ،خاص کر شاہ رخ کا مجسمہ دیکھنے کیلئے لوگ بار بار آتے ہیں ،یہ ہی وجہ ہے کہ ہم مجسمے کو نیا انداز دے رہے ہیں تاکہ یہ مزید پرکشش بن جائے۔

میوزیم کے جنرل مینجر ایڈورڈفیولر نے مجسمے میں کی جانے والی تبدیلیوں کے بارے میں بتایا کہ ہم نے فلم فین کے مرکزی کردار گورو کو سامنے رکھ کر تبدیلیاں کی ہیں۔

میوزیم انتظامیہ کا یہ قدم فلم فین کی تشہیرکا حصہ معلوم ہوتا ہے ،کیونکہ مجسمے میں تبدیلیاں کرنے کے بعد لوگوں کا ہجوم بے تابی کے ساتھ میوزیم کی جانب بڑھا چلا آرہا ہے۔واضح رہے کہ شاہ رخ کی فلم فین رواں ماہ پندرہ اپریل کو لوگوں کو اپنا دیوانہ بنانے آرہی ہے۔

wax statue