ہالی ووڈ ہارر فلم دی کنجرنگ ٹو کا نیا ٹریلرجاری
لاس اینجلس:ہالی ووڈ ہارر فلم دی کنجرنگ ٹو کا نیا ٹریلر خوف کے سائے پھیلانے آگیا ہے۔ فلم دوہزار تیرہ کی کامیاب فلم دی کنجرنگ کا سیکیوئل ہے۔
ہالی ووڈ ہارر فلم دی کنجرنگ ٹو میں دیکھنے کو ملے گاسپر نیچرل طاقتیں کس طرح تباہی پھیلاتی اور کس طرح زندگی اجیرن کردیتی ہیں۔ فلم کا نیا ٹریلر جاری کردیا گیا۔
جیمز وین کی ہدایتکاری میں بننے والی فلم دوہزار تیرہ کی خوف سے بھرپور فلم دی کنجرنگ کا دوسرا حصہ ہے۔ پہلے حصے کی طرح سیکوئل دی کنجرنگ ٹو میں بھی سپرنیچرل طاقتیں ایک خاندان کو تنگ کرنا شروع کردیتی ہیں اور پھر غیر معمولی تفتیش کار سپرنیچرل طاقتوں کو تلاش کرنے پہنچ جاتے ہیں۔
فلم دی کنجرنگ ٹو دس جون کو امریکی سینما گھروں میں خوف کے سائے پھیلانے آئے گی۔
مقبول ترین

















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔