ایشوریا رائے شوٹنگ کے دوران خطرناک حادثے کا شکار

شائع 08 اپريل 2016 07:31am

aishwarya rai

ممبئی: سابق حسینہ عالم اوربھارتی فلم انڈسٹر ی کی خوبرو اداکارہ ایشوریا رائے اس وقت حادثے کا شکار ہو گئیں جب وہ پنجاب کے ایک گاﺅں میں شوٹنگ کر رہی تھیں۔

بھارتی خبر رساں ادارے کے مطابق اداکارہ ایشوریا رائے ان دنوں اپنی آنے والی فلم کی شو ٹنگ کے سلسلے میں پنجاب کے ایک گاﺅں میں موجود ہیں ،وہاں انہیں ایک سین کے دوران پتھروں سے بھری ہوئی سڑک پر بھاگنا تھا ۔

بھاگتے ہوئے اچانک ایشوریا کی سینڈل ٹوٹ گئی اور وہ توازن برقرار نہیں رکھ سکیں جس کے باعث ان کا پیر مڑ گیا اور وہ زمین پر گر گئیں ،یہ دیکھ کر وہاں موجود عملہ شدید پریشانی کا شکار ہوگیا۔

ذرائع ے مطابق ایشوریا کا اس بارے میں کہنا ہے کہ پتھروں سے بھری ہوئی سڑک پر بھاگنے کی وجہ سے میری سینڈل ٹوٹ گئی تھی لیکن میں پھر بھی بھاگتی رہی بالآخر میں گر گئی ،مجھے اپنی سینڈل ٹوٹنے کا افسوس ہے۔