ہیری پوٹر کی جادوئی دنیا تھیم پارک میں تبدیل

شائع 08 اپريل 2016 02:11pm

harrypotter_image

لاس اینجلس :ہیری پوٹر کی جادوئی دنیا تھیم پارک میں تبدیل کردی گئی ،لاس اینجلس میں فلم کاسٹ نے تھیم پارک کو عوام کیلئے کھول دیا۔ہالی ووڈ کے یونیورسل اسٹوڈیو میں "دی وزارڈنگ ورلڈ آف ہیری پوٹر" نامی تھیم پارک کا افتتاح کردیا گیا۔

لاس اینجلس میں بنے تھیم پارک میں جادوئی دنیا نے حقیقیت کا روپ دھار لیا ہے ساتھ ہی موسیقی کی خوبصورت دھنوں اور آتش بازی سے ماحول رنگین بن گیا۔

"دی وزارڈنگ ورلڈ آف ہیری پوٹر" تھیم پارک میں ہیری پوٹر فلم کی مکمل کاسٹ سمیت دیگر نامور فلمی ستاروں نے بھی شرکت کی۔پارک کو عوام کیلئے آج سے کھول دیا گیا جہاں ہیری پوٹر کے مداحوں کی بڑی تعداد پہنچ رہی ہے۔