طاہر شاہ ایک بار پھر سب پر بازی لے گئے
آئی ٹو آئی گانے سے مقبولیت حاصل کرنے والے طاہر شاہ اپنے سابقہ گانے کا ریکارڈ توڑنے کیلئے پر عزم ہیں،ان کے نئے گانے ”اینجل “نے ایک بار پھر دھوم مچا دی ہے۔
اپریل دوہزار تیرہ میں موسیقی کی دنیا میں آئی ٹو آئی گانا منظر عام آیا جسے طاہر شاہ نے گایا تھا،یہ گانا دیکھتے ہی دیکھتے زبان زد عام ہو گیا۔
آئی ٹوآئی کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی اور کئی ریکارڈ بنائے،اب طاہر شاہ ایک اور گانے اینجل کی ہوش اڑا دینے والی ویڈیو کے ساتھ سامنے آئے ہیں۔
طاہر شاہ کے اس گانے کی ویڈیو ہی کمال کی نہیں،بلکہ اس کے بول بھی دلچسپ اور منفرد ہیں۔
اینجل کے بارے میں کہا جا رہا ہے کہ یہ نئے ریکارڈ قائم کرے گا، اس گانے کو چند گھنٹوں میں ہزاروں افراد فیس بک پر دیکھ کر محظوظ ہوئے ہیں جبکہ یوٹیوب اور ٹوئٹر پر بھی ایجنل کے فالورز کی کمی نہیں۔

















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔