پاکستان کی معروف اداکارہ حادثے کے دوران زخمی۔۔

شائع 09 اپريل 2016 08:35am

nargis000000000000

لاہور:پاکستان اسٹیج کی معروف اداکارہ نرگس ڈانس ریہرسل کے دوران اچانک گر کر شدید زخمی ہوگئیں،انہیں فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کی معروف اداکارہ نرگس ان دنوں پاکستان میں موجود ہیں اور اپنے نئے اسٹیج ڈرامے کی شوٹنگ میں مصروف ہیں ۔

ڈرامے میں رقص کی ریہرسل کے دوران نرگس کا اچانک پاﺅں مڑ گیااور وہ گر گئیں جس کے باعث وہ شدید زخمی ہوگئیں ،ان کے ساتھ موجود ان کی ٹیم کے لوگوں نے انہیں فوراً قریبی اسپتال منتقل کردیا۔

ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ نرگس کے پیر میں شدید زخم آئیں ہیں اور وہ فی الحال مزید ڈانس نہیں کر سکتیں ،ڈاکٹرز نے انہیں ایک ہفتے تک آرام کرنے کا مشورہ دیا ہے۔