صرف ایک سبزی سے نکھاریں اپنا چہرہ
دنیا میں تقریباً ساری خواتین اپنے چہرے کو لے کے بہت فکر مندہوتی ہیں اور اس کے ساتھ ساتھ اب تو مرد بھی اس ریس میں شامل ہوگئے ہیں،جوکہ اچھی بات ہے کہ لوگوں کو اپنی جلد کے لیے بیداری پیدا ہورہی ہے۔
کچھ لوگوں کی جلد بہت آئل والی ہوتی ہے، جس کے باعث ان کی جلد میں موجود مسام بڑے اور نمایاں ہوجاتے ہیں۔ان مساموں کو ختم کرنے کے لیے لوگ مختلف حربے بھی استعمال کرتے ہیں۔
مارکیٹوں میں کئی ایسی ادویات موجود ہیں، جن کے ذریعے مساموںکو بند اور چھوٹا کیا جاسکتا ہے۔لیکن ان ادویات کا اثر زیادہ دیر نہیں رہتا اور آپ کے مسام تھوڑے عرصے بعد دوبارہ کھل جاتے ہیں، جس کے باعث آپ کو پمپلز جیسی پریشانی کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔
آج ہم آپ کو چند ایسے گھریلو ٹوٹکے بتائیں گے، جس کے استعمال کے بعد آپ کے کھلے مسام بند ہوجائیں گے اور آپ کا چہرہ انتہائی خوبصورت نظر آنے لگے گا۔
مساموں سے چھٹکارہ حاصل کرنے کے لیے آپ کو صرف ایک اجزاءہی درکار ہے اور وہ ہے لیموں۔۔ لیموں کے رس سے آپ اپنے مسام کو با آسانی بند کرسکتے ہیں اور اپنی چہرے کی جلد کو نرم و ملائم بنا سکتے ہیں۔
٭لیموں اور اناناس
ایک پیالے میں آدھا لیموں کا رس نکال لیں، اب اس میں دو تہائی اناناس کا جوس شامل کرلیں، اب دونوں اجزاءکو اچھی طرح مکس کرلیں ۔ اس کے بعد ایک صاف کپڑا لیں اور اس مکسچر میں ڈبوکے اپنے چہرے پرپانچ منٹ کے لیے رکھ دیں۔ اس کے بعد اپنے چہرے کو ٹھنڈے پانی سے دھو لیں۔
٭ ٹماٹر اور لیموں
ٹماٹر کے جوس میں دو چارقطرے لیموں کے رس کے شامل کریں، اس کے بعد اس میں کاٹن بال کو اس مکسچر میں بھگوئیں اور اس کو اپنے چہرے پر لگا لیں۔اس مکسچر کو پندرہ منٹ تک چہرے ہر لگے رہنے دیں اور پندرہ منٹ بعد ٹھنڈے پانی سے دھو لیں۔
٭ بادام اور لیموں
باداموں کو پوری رات کے لیے بھگو کے رکھ دیں۔صبح کوان باداموں کو میش کرلیں اور اس میں ایک چائے کا چمچ لیموں کا رس شامل کرلیں۔ اب اس پیسٹ کو اپنے چہرے پر لگالیں اور آدھے گھنٹے بعد چہرے کو ٹھنڈے پانی سے دھو لیں۔
٭ انڈے کی سفیدی اور لیموں
اس مکسچرکو بنانے کے لیے دو انڈوں کی سفیدی میں چند قطرے لیموں کے رس کے شامل کریں۔اب اس ماسک کو چند منٹوں کے لیے چہرے پر لگے رہنے دیں۔اس کے بعد چہرے کو ٹھنڈے پانی سے دھو لیں۔
٭ کھیرے، لیموں، عرق گلاب
ایک پیالے میں کھیرے کو اچھی طرح میش کرلیں ، اب اس میں ایک چائے کا چمچ عرق گلاب اور چند قطرے لیموں کے رس کے شامل کردیں۔اب اس مکسچر کو صاف کپڑے کی مدد سے چہرے پر لگالیں اور چند منٹوں کے بعد چہرے کو ٹھنڈے پانی سے دھو لیں۔
نوٹ: یہ مضمون محض عام معلومات کے لئے ہے۔ اس پر عمل کرنے سے قبل اپنے معالج سے مشورہ ضرور کر لیں۔

















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔