عدم برداشت جیسی کوئی چیز نہیں ہوتی،کپل شرما
فائل فوٹوممبئی:بھارت کے معروف مزاحیہ اداکار کپل شرما نے عدم برداشت جیسی کسی بھی چیز کو ماننے سے انکار کردیا ان کا کہنا ہے کہ اس طرح کا کوئی لفظ موجود نہیں ہے ،ہمیں عدم برداشت کو سنجیدگی سے نہیں لینا چاہئے۔
بھارتی خبر رساں ادارے کے مطابق ٹی وی انڈسٹری کے مشہور مزاحیہ اداکار کپل شرما نے گزشتہ رات میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عدم برداشت جیسا کوئی لفظ نہیں ہوتا ،یہ صرف سوشل میڈیا پر مقبولیت حاصل کرنے کیلئے استعمال کیا جاتا ہے ورنہ اس لفظ کی کوئی حقیقت نہیں ہے۔
انہوں نے مزید بات کرتے ہوئے کہا کہ کیا آپ نے ایسا کوئی لفظ ماضی میں سنا تھا؟مجھے ایسا لگتا ہے ہماری نوجوان نسل سوشل میڈیا پر مقبولیت حاصل کرنے کیلئے اسے استعمال کرتے ہیں تاکہ لوگ انہیں زیادہ سے زیادہ فولو کریں۔انہوں نے کہا میں آپ سب سے کہہ رہا ہوں عدم برداشت کو انجوائے کریں ۔
واضح رہے کہ کپل بھارتی نجی چینل کلرز کی جانب سے اچانک کامیڈی نائٹ ود کپل کے بند ہوجانے کے بعد میڈیا کی توجہ کا مرکزبن گئے تھے،لیکن اب وہ نئے دی کپل شرما شو کے ذریعے ایک بار پھر ہنسی کے میدان میں قدم رکھ رہے ہیں اور ان کے پہلے مہمان بنیں گے بولی وڈ کنگ شاہ رخ خان،کپل کا نیا شو رواں ماہ تئیس اپریل کو بھارتی نجی چینل سونی سے نشر کیا جائے گا۔


















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔