سلمان اور شاہ رخ کا ہوگا عید پر ٹاکرا

شائع 13 اپريل 2016 07:15pm
sallu فائل فوٹو

ممبئی: اس عید پر بالی ووڈ کے دو سپر اسٹار باکس آفس پرٹاکرا ہوگا۔سلمان خان اور شاہ رخ خان کی فلمیں سلطان اور رئیس بالترتیب عید کے دن سلور اسکرین کی زینت بنیں گی۔

تازہ ترین اطلاعات کے مطابق شاہ رخ اپنے مداحوں کو سلمان خان کی فلم سلطان میں مہمان رول نبھا کر حیرت میں ڈال سکتے ہیں۔غیر ملکی زرائع کے مطابق بالی ووڈ بادشاہ دبنگ خان کی فلم میں مہمان کردار نبھائیں گے۔

تاہم با وثوق زرائع سے ابھی تک اس بات کی تصدیق نہیں ہو سکی ہے۔