وزیراعظم نوازشریف کی ٹیسٹ رپورٹس تسلی بخش قرار
فائل فوٹولندن:ڈاکٹرز نے وزیراعظم نوازشریف کی ٹیسٹ رپورٹس کو تسلی بخش قرار دے دیا۔ نوازشریف کل دوبارہ چیک اپ کے لیے اسپتال جائیں گے۔ عمران خان نے بھی لندن میں سرگرمیاں تیز کردی ہیں،کہتے ہیں کرپٹ لوگوں کو اسمبلیوں میں نہیں جیلوں میں جانا چاہیے۔
لندن میں پاکستانی سیاست کے اہم کرداروں کی موجودگی کسی بھی وقت بڑی خبر کو جنم دے سکتی ہے،ایک جانب وزیراعظم نوازشریف نے اپنا پروفائل لو رکھا ہوا ہے تو دوسری طرف عمران خان انتہائی سرگرم ہیں۔برطانیہ میں ن لیگ کے نائب صدر کے مطابق وزیراعظم نوازشریف کی ٹیسٹ رپورٹس تسلی بخش ہیں۔اور ان کی صحت پہلے سے بہتر ہورہی ہے،وزیراعظم پیرکے روز دوبارہ چیک اپ کے لیے اسپتال جائیں گے۔
دوسری جانب عمران خان نے پاناما لیکس کے حوالے سے آڈیٹرز اور فرانزک ایکسپرٹس سے مزید ملاقاتیں کی ہیں۔ادھر آصف زرداری کے بلانے پر سابق وزیر داخلہ رحمان ملک لندن پہنچ گئے ہیں۔امکان ظاہر کیا جارہا ہے کہ وہ آصف زرداری سے ملاقات کے بعد وزیراعظم سے بھی ملیں گے۔














اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔