رضا ربانی نے پارلیمانی کمیٹی کا سربراہ بننے سے معذرت کر لی

شائع 17 اپريل 2016 10:33am
raza فائل فوٹو

اسلام آباد:چیئرمین سینیٹ رضا ربانی نے خورشید شاہ کی تجویز مسترد کرتے ہوئے پاناما لیکس کی تحقیقات کے لیے پارلیمانی کمیٹی کا سربراہ بننے سے معذرت کر لی۔ کہتے ہیں تحقیقات کے لیے وائٹ کالرکرائم میں مہارت درکار ہے، جو میرے پاس نہیں۔

اسلام آباد سے جاری ہونے والے بیان میں چیئرمین سینیٹ رضا ربانی نے پاناما لیکس کی تحقیقات کے لیے پارلیمانی کمیٹی کا سربراہ بننے سے انکار کر دیا اور کہا ہے کہ خورشید شاہ کا شکرگزار ہوں کہ انہوں نے میرا نام تجویز کیا لیکن کمیشن کی سربراہی کرنے سے مفادات کا تنازع پیدا ہوسکتا ہے۔ میں پارلیمنٹ خصوصا ًسینیٹ کے حقوق کا کسٹوڈین ہوں۔ پاناما لیکس کی تحقیقات میں حقائق سے متعلق مشکل سوالات ہوں گے۔ ان سوالات کے جوابات حاصل کرنے کے لیے متعلقہ شعبے کی مہارت درکار ہوگی۔

رضا ربانی کا کہنا تھا کہ تحقیقات کے لیے وائٹ کالر کرائم میں مہارت درکار ہے، جو میرے پاس نہیں۔ پارلیمانی کمیٹی کے مو¿ثرہونے سے متعلق میرا ایک نقطہ نظر ہے۔ اس وقت مناسب نہیں ہوگا کہ میں بطور چیئرمین سینیٹ اس کمیٹی میں شامل ہوں۔جبکہ وزیرخزانہ اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ چیرمین سینٹ صدرمملکت کی غیرموجودگی میں قائم مقام صدرہوتے ہیںپانامہ لیکس پرپارلیمانی کمیٹی کا سربراہ بننے سے رضاربانی کی معذرت خوش آئندہ ہے۔