لکی مروت:خسرہ کی وبا سے پانچ بچے جاں بحق

شائع 18 اپريل 2016 01:25pm
measles فائل فوٹو

لکی مروت:لکی مروت میں خسرہ کی وبا سے ایک ہی روز میں پانچ بچے جاں بحق ہوگئے۔ ورثا نے حکومت سے فوری اقدامات اٹھانے کا مطالبہ کیا ہے۔

لکی مروت کے علاقے تجوڑی میں خسرہ نے وبائی صورت اختیار کر لی، خسرہ سے متاثرہ پانچ بچے سول اسپتال لائے گئے تاہم وہ دم توڑگئے۔ خسرہ سے ایک ہی روز میں پانچ بچوں کی ہلاکت نے صوبائی حکومت اور محکمہ صحت کی کارکردگی پر سوالیہ نشان کھڑا کر دیا ہے۔

ادھر ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر غفار کا کہنا ہے کہ دو سو ستر بچوں کو خسرہ سے بچاو کے ٹیکے لگائے گئے ہیں،خسرہ سے متاثرہ بچوں کے والدین نے محکمہ صحت اور صوبائی حکومت سے متاثرہ علاقوں میں ڈاکٹروں کی ٹیمیں بھجوانے کا مطالبہ کیا ہے۔