پارٹی کا ساراگند نکل کر ایک ہی جگہ جمع ہورہا ہے،وسیم اختر
فائل فوٹوکراچی:ایم کیوایم رہنما وسیم اخترکہتے ہیں کہ ہمارے لیے اچھا ہے کہ پارٹی سے سارا گند نکل جائے اورصرف مخلص لوگ رہ جائیں۔ چوبیس اپریل کے جلسے میں لگنے والے نعروں کو نوٹ کیا جائے۔
انسداددہشتگردی عدالت کے باہرمیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ایم کیوایم رہنما وسیم اخترکا کہنا تھا کہ پارٹی کا ساراگند نکل کر ایک ہی جگہ جمع ہورہا ہے۔یہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کے لیے بھی اچھا ثابت ہوگا۔
نامزد میئرکراچی کہا کہ جلسے میں بحریہ ٹاون کے ملازمین اور باہرسے لانے والوں کی سپورٹ حاصل ہوگی ۔جلسے میں لگنے والے نعروں کو نوٹ کیا جائے۔
روف صدیقی کا کہنا تھا کہ ایم کیوایم کا ٹریک ریکارڈ ہے کہ عدالتوں کا احترام کیا اورہمیں عدالتوںسے انصاف بھی ملا۔ایم کیوایم رہنماکا کہنا تھاکہ یہ ایک تاریخ ساز کیس ہے ہم سب سے پہلے عدالتوں میں آئے اورضمانتیں کرائیں۔














اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔