چھوٹو گینگ کیخلاف فوج کی محتاط انداز میں کارروائی کا آغاز
راجن پور :راجن پور میں پاک فوج نے محتاط انداز میں کارروائی کا آغاز کردیا ہے، علاقے میں دفعہ ایک سو چوالیس نافذ کر کے موبائل فون سروس بند کردی گئی ہے، ضلعی اور صوبائی افسران پر بھی ضلع چھوڑنے پر پابندی عائد کردی گئی ہے، علاقے میں کسی کو لاوٴڈ اسپیکر استعمال کرنے کے بھی اجازت نہیں ہے۔
چھوٹو گینگ کے خلاف کارروائی کا آغاز کردیا گیا ہے، آرمی نے اپنا ہوم ورک مکمل کرنے کے بعد چھوٹو گینگ کے خلاف کارروائی کا آغازکردیا ہے،کرفیو زدہ علاقے میں اب موبائل فون سروس بھی بند کردی گئی ہے۔
مقامی ذرائع کے مطابق شام پانچ بجے کے قریب کچہ جمال میں مارٹر گولوں کی آواز سنائی دی،کچے کے علاقے میں آرمی کے ہیلی کاپٹرز نے نچلی پروازیں کیں۔چھوٹو گینگ کے خلاف آرمی کی کارروائی پرعوام خوش ہیں اور تمام برائی کی جڑ پولیس کو قرار دے رہے ہیں۔
عوام کی ان امیدوں پر پورا اترنے کیلئے پاک فوج بھی تیار ہے اور آرمی کے مزید دستے کچے کے علاقے میں پہنچنا شروع ہوئے، دوسری جانب سول اتنظامیہ کو بھی مکمل طور پر الرٹ کردیا گیا ہے۔
راجن پور کی ضلعی اور صوبائی افسران کو ضلع نہ چھوڑنے کا حکم دے دیاگیا ہے، تمام افسران اور عملے کی چھٹیاں بھی منسوخ کر دی گئیں، ڈی سی او ظہور حسین کا کہنا ہے کہ کچے کی حدود میں موجود دیہات میں دفعہ ایک سو چوالیس نافذ کرکے علاقے میں لاوٴڈ اسپیکر کے استعمال پر بھی پابندی عائد کردی گئی ہے۔
















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔