آزاد کشمیر: گاڑی دریا میں جا گری، افسراپنی اہلیہ اور پانچ بچوںسمیت ڈوب گئے
فائل فوٹودواریاں :آزادکشمیرکی وادی نیلم میں دواریاں کے مقام پرگاڑی دریائے نیلم میں جاگری،افسرمال اپنی اہلیہ اورپانچ بچوں سمیت دریائے نیلم میں ڈوب گئے،دوکی لاشیں برآمد،پانچ کی تلاش جاری ہے۔
آزادکشمیر کے ضلع ہٹیاں بالا میں تعینات افسرمال عبدالغنی میراپنی والدہ کی وفات پربیوی بچوں سمیت اپنے آبائی علاقہ دودنیال جارہے تھے کہ دواریاں کے مقام پرگاڑی بے قابوہوکردریائے نیلم میں جاگری،جس کے نتیجہ میں عبدالغنی اپنی بیوی اورپانچ بچوں سمیت دریا میں ڈوب گئے۔عبدالغنی اورانکے بیٹے کی لاشیں نکال لی گئیں،جبکہ باقی کی تلاش جاری ہے،ڈپٹی کمشنرہٹیاں بالا نے ضلع میں اس افسوس ناک واقعہ پرایک دن سوگ کا اعلان کردیا،اورتمام سرکاری ادارے بند کرادیئے۔
مقبول ترین














اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔