وزیراعظم آج لندن سے پاکستان کے لئے روانہ ہوں گے

اپ ڈیٹ 19 اپريل 2016 08:42am
فائل فوٹو فائل فوٹو

لندن:وزیر اعظم نوازشریف آج لندن سے پاکستان کے لئے روانہ ہورہے ہیں، لندن میں کئے گئے وزیراعظم کے میڈیکل ٹیسٹ کی رپورٹ اطمینان بخش ہے اور ان کی صحت بھی بہتر ہے۔

تفصیلات کے مطابق لندن میں چیک اپ کرانے کے بعد وزیراعظم نوازشریف آج پاکستان کیلئے روانہ ہورہے ہیں، جس کے ساتھ ہی ان کی وطن واپسی سے متعلق تمام قیاس آرئیاں دم توڑ گئیں ہیں۔وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف نے وزیراعظم نوازشریف کی آج واپسی کی تصدیق کردی ہے۔

وزیراعظم کی لندن روانگی پر کئی حلقوں سے تنقید کی گئی اور کہا گیا کہ وزیراعظم پانامہ پیپرز کے مسئلہ کا حل ڈھونڈنے لندن گئے ہیں جہاں وہ سابق صدر آصف علی زرداری سے بھی ملاقات کرسکتے ہیں۔تاہم وزیراعظم نے چودہ تاریخ کو لندن پہنچنے کے بعد متعدد چیک اپ کروائے، اور تمام ٹیسٹ کی رپورٹ اطمینان بخش آنے کے بعد انہوں نے واپسی کا فیصلہ کیا۔

وزیراعظم کی آصف زرداری سے ملاقات تو نہ ہوسکی تاہم ان کی اور عمران خان کی لندن میں موجودگی نے شہر کا سیاسی درجہ حرارت بڑھا دیا تھا۔