ذاتی مفادات کی سیاست کی کوئی گنجائش نہیں،شہباز شریف

اپ ڈیٹ 19 اپريل 2016 10:00am
ملک نازک حالات سے گزر رہا ہے - فائل فوٹو ملک نازک حالات سے گزر رہا ہے - فائل فوٹو

لاہور:وزیراعلٰی پنجاب شہباز شریف نے کہا ہے کہ ملک نازک حالات سے گزر رہا ہے،ذاتی مفادات کی سیاست کی کوئی گنجائش نہیں،انتشار کی سیاست کرنیوالے عناصر ہوش کے ناخن لیں۔

وزیراعلٰی پنجاب شہباز شریف نے رکن قومی اسمبلی نجف عباس سیال سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ملک کی ترقی اور خوشحالی میں پہلے بھی ذاتی مفادات کی سیاست نے رخنہ ڈالا،پاکستان سب کا ہے،اسے مل کر توانا اور مضبوط بنانا ہے،ملک کی خاطر میں کی روش ترک کرکے ہم کے راستے پر چلنا ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ آج ملک و قوم کو اتحاد اور اتفاق کی ضرورت ہے،عوام کی خدمت کا سفر پہلے سے بڑھ کر جاری و ساری رہے گا۔