راجن پور میں چھوٹو گینگ کیخلاف آپریشن شروع
راجن پور میں چھوٹو گینگ کیخلاف آپریشن شروع - فائل فوٹوراجن پور :راجن پور میں چھوٹو گینگ کیخلاف آپریشن شروع کر دیا گیا،پاک فوج کی جانب سے ڈاکووٴں کے ٹھکانوں پر گولہ باری کی جا رہی ہے،وقفے وقفے سے فائرنگ کا تبادلہ جاری ہے،قریبی اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی۔
راجن پور میں چھوٹو گینگ کیخلاف آپریشن ضرب آہن اکیسویں روز میں داخل ہو گیا،کور کمانڈر ملتان کے دورے کے بعد چھوٹو گینگ کے ٹھکانوں پر شیلنگ کی گئی اور مارٹر گولے فائر کئے گئے،وقفے وقفے سے فائرنگ کا تبادلہ جاری ہے۔
پاک فوج کے جوان مسلسل ڈاکووٴں کے ٹھکانوں کی جانب پیش قدمی کر رہے ہیں،توقع ہے کہ اگلے چوبیس گھنٹوں میں مغوی پولیس اہلکاروں کو بازیاب کرا کے علاقے کو دہشت گردوں سے پاک کرا لیا جائے گا۔
ضلعی انتظامیہ کی جانب سے شاہ والی،روجھان اور راجن پور کے اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے،ریسکیو ڈبل ون ڈبل ٹو کو الرٹ رہنے کا حکم دیا گیا ہے۔تحصیل روجھان کے گرد کچے کے علاقے میں پانچ یا پانچ سے زائد افراد کے جمع ہونے پر پابندی لگا دی گئی ہے۔















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔