بی ایل اے کمانڈر زندہ بھی ہے تو اگلی کارروائی میں مارا جائیگا،سرفراز بگٹی
فائل فوٹوکوئٹہ:وزیر داخلہ بلوچستان سرفراز بگٹی کا کہنا ہے کہ بی ایل اے کمانڈر عبدالنبی بنگلزئی زندہ بھی ہے تو اگلی کارروائی میں مارا جائے گا،حکومت صوبے میں اپنی رٹ قائم کیے ہوئے ہے۔
کوئٹہ میں سول ڈیفنس کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی وزیرداخلہ کا کہنا تھا کہ قلات میں عبدالنبی بنگلزئی کی موجودگی کی اطلاع پر آپریشن کیا گیا جس میں چونتیس دہشتگرد مارے گئے، ایک لاش کی شناخت عبدالنبی بنگزئی کے نام سے ہوئی۔اگر عبدالنبی بنگلزئی زندہ بھی ہے تو اگلی کارروائی میں مارا جائے گا۔
سرفرازبگٹی نے کہا کہ بلوچستان میں دہشت گردوں کی تعداد کے بارے میں نہیں بتا سکتے تاہم صوبے میں حکومت اپنی رٹ قائم کیے ہوئے ہے۔صوبائی وزیرداخلہ نے مزید کہا کہ مزاحمت کرنے والے تشدد کا راستہ ترک کر کے امن کی راہ پر آ جائیں،ہتھیار ڈالنے والوں کو حکومت مراعات دے رہی ہے۔














اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔