کراچی :قتل ہونیوالے تین بچے سپر دخاک
فائل فوٹو
کراچی :کراچی کے علاقے اورنگی ٹاون میں قتل ہونے والے تین کمسن بچوں کو سپرد خاک کردیا گیا، ایس ایس پی ویسٹ کا کہنا ہے کہ ملزم کا ٹارگٹ بڑی بیٹی تھی، شواہد مٹانے کے لئے مزید دو بچوں کو قتل کیا۔
تہرے قتل کا اندوناک واقعہ گزشتہ رات کراچی کے علاقے مومن آباد اورنگی ٹاؤن میں پیش آیا جہاں پکوان سینٹر کے مالک کی دو کم سن بیٹیوں اور معصوم بھتیجے کو حسنین نامی ملازم نے بے دردی سے گلا دبا کر قتل کر دیا، بچوں کو آہوں اور سسکیوں میں مقامی قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا۔
ایس ایس پی ویسٹ اظفر مہیسر کے مطابق ملزم نے قتل کا اعتراف کر لیا ہے، مالک کی بڑی بیٹی کا ناروا سلوک قتل کی وجہ بنا۔مقتول بچوں کے والد کا کہنا تھا کہ اس نے ملزم کو گھر کے فرد کا درجہ دے رکھا تھا، ملازموں کو گھر کے اندر رسائی دیے جانے سے باز رہا جائے تاکہ کوئی اور ایسا
واقعہ رونما نا ہو۔














اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔