علامہ محمد اقبال کے یوم وفات پر ایک رپورٹ

شائع 21 اپريل 2016 04:47pm

allama

حکیم الامت علامہ محمد اقبال وہ عظیم مفکر تھے جنہوں نے پاکستان کا تصور پیش کرکے برصغیر کے مسلمانوں میں ایک با وقار قوم کی حیثیت سے جینے کی نئی امنگ پیدا کی۔

مفکرپاکستان علامہ محمد اقبال کا نظریہ خودی ہی دراصل وہ فلسفہ حکمرانی تھا جسے اپنا کرمسلمانان ہند نے ایک آزاد مملکت کی تحریک چلائی اور دنیا کے نقشے پر ایک آزاد مسلم ریاست پاکستان کے نام سے نمودار ہوئی۔ تحریک پاکستان کے کارکنوں کا شکوہ ہے کہ دنیا نے اقبال کو سمجھا لیکن پاکستانی قوم ان کا پیغام بھولتی جا رہی ہے۔

قیام پاکستان سے متعلق تو اقبال کا یہ خواب پورا ہوا لیکن افسوس کہ انکے فلسفہءحکمرانی کو قوم نے پیچھے چھوڑ دیا۔علامہ کی شعلہ بیاں نظموں اور ملی نغموں کی گونج آج بھی اپنی پوری آب وتاب برقرار رکھے ہوئے ہے لیکن ضرورت اس امر کی ہے کہ نوجوان نسل کو ان کی ولولہ انگیز شاعری کی روح سے روشناش کرایا جائے۔

علامہ کی شاعری اگر برصغیر کے مسلمانوں میں آزادی کا جذبہ پیدا کر سکتی ہے تو ان کے فلسفہ خودی پر عمل کر کے پاکستان کو ایک عظیم فلاحی مملکت بنایا جا سکتا ہے۔