ایف نائن پارک میں پی ٹی آئی کی یوم تاسیس کی تیاریاں عروج

اپ ڈیٹ 22 اپريل 2016 07:37am
 تحریک انصاف کے یوم تاسیس کی تیاریاں عروج پرپہنچ گئیں . فائل فوٹو تحریک انصاف کے یوم تاسیس کی تیاریاں عروج پرپہنچ گئیں . فائل فوٹو

اسلام آباد :اسلام آباد کے ایف نائن پارک میں تحریک انصاف کی یوم تاسیس کی تیاریاں عروج پرہیں۔ اس سلسلے میں موبلائز یشن کیلئے آج کاراورموٹرسائیکل ریلی بھی نکالیں گے۔

وفاقی دارالحکومت کے ایف نائن فاطمہ جناح پارک میں تحریک انصاف کے یوم تاسیس کی تیاریاں عروج پرپہنچ گئیں۔بڑے پیمانے پر موبلائزیشن کیلئے آج کار اورموٹرسائیکل ریلی نکالی جائے گی۔ شاہ محمود قریشی، اسد عمر، نعیم الحق، فضل خان، ابرارالحق اوردیگرقائدین ریلی کی قیادت کریں گے۔

ریلی کا آغاز آج سہ پہرزیروپوائنٹ سے ہوگا۔ ریلی شہرکی مختلف شاہراہوں سے گزرتی ہوئی ایف نائن پارک میں یوم تاسیس کی تقریب کے مقام پرختم ہوگی۔ ریلی کے ذریعے پانامہ لیکس کی تحقیقات اورحکمرانوں کی کرپشن کے خاتمے کی جدوجہد کیلئے عوام کو متحرک کیا جائے گا۔