لوئرکرم ایجنسی:بارودی سرنگ کادھماکہ ،ایک اہلکار جا ں بحق
فائل فوٹولوئر کرم ایجنسی :لوئر کرم ایجنسی کے علاقے شہدانوں ڈھنڈ بیزوسر میں بارودی سرنگ کا دھماکہ، ایک سیکیورٹی اہلکار جاں بحق ، دو زخمی ہوگئے۔
پولیٹیکل انتظامیہ کے مطابق پاک افغان سرحد کے قریب لوئرکرم ایجنسی کے علاقے شہدانوں ڈھنڈ بیزوسر میں سیکیورٹی اہلکار بارودی سرنگ کو ناکارہ بنانے کیلئے سرچ آپریشن کررہے تھے کہ اچانک بارودی سرنگ کادھماکہ ہوگیا۔
جس کے نتیجے میں ایک ایف سی اہلکار جاں بحق جبکہ دو زخمی ہوگئے، زخمی اہلکاروں کوقریبی اسپتال منتقل کردیا گیا، دھماکے کے بعد سیکیورٹی اہلکار موقع پر پہنچ گئے اور علاقے کو گھیرے میں لیکر سرچ آپریشن شروع کردیا۔
مقبول ترین















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔