لیہ میں زہریلی مٹھائی کھانےسےہلاکتوں کی تعداد 12ہوگئی
فائل فوٹولیہ:لیہ میں زہریلی مٹھائی کھانے سے ہلاکتوں کی تعداد بارہ ہوگئی۔ پولیس نے دو افراد کیخلاف مقدمہ درج کرکے ایک شخص کو گرفتار کرلیا۔
لیہ کے علاقے کروڑ لعل عیسن میں گذشتہ روز زہریلی مٹھائی کے باعث ایک ہی خاندان کے چھ افراد موقع پر جاں بحق جبکہ چار افراد اسپتال پہنچ کر جانبحق ہو گئے تھے۔ نشتر اسپتال ملتان میں زیر علاج مزید دو افراد جان کی بازی ہار گئے، جس سے بعد جاں بحق افراد کی تعداد بارہ ہو گئی جبکہ چار افراد تاحال نشتر ہسپتال میں زیر علاج ہیں۔
پولیس نے واقعے کی تحقیقات کرتے ہوئے دو افراد کیخلاف مقدمہ درج کرلیا ہے جبکہ مٹھائی کی دکان کا مالک خالد محمود بھی گرفتار کرلیا گیاہے۔ واضح رہے کہ گذشتہ روز کروڑ لعل عیسن کیرہائشی محمد سجاد کے گھر بیٹے کی پیدائش کی خوشی میں منگوائی گئی تھی۔















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔