وزیراعظم نوازشریف آج شام قوم سے خطاب کریں گے
پانامہ لیکس کے حوالے سے قوم کو اعتماد میں لیں گے - فائل فوٹواسلام آباد:وزیراعظم نوازشریف آج شام قوم سے خطاب کریں گے۔ پانامہ لیکس اورعدالتی کمشین کی تشکیل کے حوالے سے قوم کو اعتماد میں لیں گے۔ وزیراعظم کا رواں ماہ قوم سے میں یہ دوسرا خطاب ہوگا۔
وزیراعظم محمد نوازشریف آج شام قوم سے خطاب کریں گے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پانامہ لیکس پر حکومتی کی حکمت عملی پرقوم کو اعتماد میں لیں گے۔ وزیراعظم چیف جسٹس کوخط لکھنے کے معاملے پربھی بات کریں گے اس کے ساتھ ساتھ ملک کی مجموعی صورتحال پربھی قوم کواعتماد میں لیں گے۔
اس سے پہلے وزیراعظم نے پانامہ لیکس کے حوالے سے شریف خاندان پرلگنے والے الزمات پرپانچ اپریل کوخطاب کیا تھا ۔خطا ب میں اعلٰی سطح کا عدالتی کمیشن بنانے کا اعلان کیاتھا، وزیراعظم کا آج کا خطاب رواں ماہ میں قوم سے یہ دوسرا جبکہ رواں سال کا تیسرا خطاب ہے ۔















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔