لاہور :زمین سے محبت کے دن پر واک کا اہتمام
فائل فوٹو
لاہور :زمین سے محبت کے عالمی دن پرلاہور ویسٹ منیجمنٹ کمپنی اور چڑیا گھر کے اشتراک سے خصوصی واک کااہتمام کیا گیا،جس میں شرکاء نے پودے لگا کر زمین کے تحفظ کا پیغام دیا۔
کرہ ارض سے محبت کے عالمی دن پر لاہور چڑیا گھر میں "ایک پودا زمین کیلئے" کے عنوان سے منعقدہ واک میں طالبات سمیت ڈائیریکٹرچڑیا گھر شفقت علی،سینئر مینیجرلاہور ویسٹ منیجمنٹ کمپنی سہیل انور ملک اور معروف اداکار راشد محمود نے بھی خصوصی شرکت کی اور ماحولیات کے تحفظ کیلئے یپودا لگایا،ان کا کہنا تھا کہ ہمیں زمین کی بقاء کیلئے پودے لگانے چاہیں۔واک میں شریک یونیورسٹی کی طالبات نے بھی زمین سے محبت کا اظہار کرتے ہوئے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔
تقریب میں شہریوں کی آگاہی کیلئے ماحول کو صاف اورشہر کو سرسبز بنانے کیلئے خصوصی سٹالز بھی لگائے گئے تھے۔














اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔