چیف جسٹس 8 روزہ غیر ملکی دورے پر ترکی روانہ
فائل فوٹواسلام آباد:چیف جسٹس انور ظہیر جمالی آٹھ روزہ غیر ملکی دورے پر ترکی روانہ ہوگئے،دوسرے مرحلے میں عمرہ کی ادائیگی کیلئے سعودی عرب بھی جائیں گے جبکہ واپسی یکم مئی کو ہوگی۔
تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس انور ظہیر جمالی پہلے سے طے شدہ آٹھ روزہ دورے پر آج صبح ترکی روانہ ہوگئے ہیں۔ چیف جسٹس ترک آئینی عدالت کی سالانہ تقریبات میں شرکت اور ترک ہم منصب سے ملاقات کریں گے۔ انور ظہیر جمالی کوترکی کے دورے کی دعوت ان کے ترک ہم منصب نے دی تھی۔
وہ ترکی سے عمرے کی ادائیگی کے کیلئے سعودی عرب جائیں گے۔عمرے کی ادائیگی کے بعد یکم مئی کو وطن واپس آئیں گے،سپریم کورٹ کے سینئر جج جسٹس ثاقب نثار قائم مقام چیف جسٹس کے طور پر ذمہ داریاں سنبھالیں گے۔
[video width="560" height="315" mp4="https://i.aaj.tv/wp-content/uploads/2016/04/RB-ISL-0720_mpeg4.mp4">[/video]














اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔