لیہ:زہریلی مٹھائی کھانے سے ہلاکتوں کی تعداد انیس ہو گئی

اپ ڈیٹ 23 اپريل 2016 01:34pm
چھ افراد تاحال ملتان کے نشترہسپتال میں زیر علاج ہیں - فائل فوٹو چھ افراد تاحال ملتان کے نشترہسپتال میں زیر علاج ہیں - فائل فوٹو

لیہ:لیہ میں زہریلی مٹھائی کھانے والے مزید چار افراد زندگی کی بازی ہارگئے۔ہلاکتوں کی تعداد انیس ہوگئی۔جبکہ آٹھ افراد تاحال ملتان کے نشترہسپتال میں زیر علاج ہیں تین کی حالت نازک ہے۔

لیہ کے علاقے کروڑ لعل عیسن میں خوشی کی مٹھائی غم میں بدل گئی ، بچے کی پیدائش پر مقامی دکاندار سے مٹھائی خریدی گئی جو پورے خاندان نے کھائی۔

اس افسوسناک واقعے میں پہلے روز سات افراد جان سے گئے باقی افراد کو حالت بگڑنے پر ملتان کے نشتر اسپتال لایا گیا ۔آج زیر علاج ارشاد اور فرزانہ بھی دم توڑ گئے ۔نشتر ہسپتال ملتان میں اس وقت بھی چھ افراد زیرعلاج ہیں۔

پولیس نے مٹھائی فروش کو گرفتار کرلیا ہے جبکہ مٹھائی کے نمونے بھی تجزیے کے لیے لیبارٹری بھجوا دیئے ہیں ۔مٹھائی فروش کی دکان سے زہریلے کیمیکل بھی برآمد ہوئے ہیں۔