کراچی میں گرمی کی شدت آج دوسرے روز بھی برقرار

اپ ڈیٹ 23 اپريل 2016 10:21am
 موسیم مزیدتین روز تک گرم رہے گا - فائل فوٹو موسیم مزیدتین روز تک گرم رہے گا - فائل فوٹو

کراچی :کراچی میں گرمی کی شدت آج دوسرے روز بھی برقرار ہے،محکمہ موسمیات کے مطابق موسیم مزیدتین روز تک گرم رہے گا ، کراچی میں ہیٹ اسٹروک سے کل دو افراد جاں بحق ہوئے تھے ۔

کراچی میں موسم کی شدت برقرار ہے ، آج بھی موسم گرم اور سورج آگ برسا رہا ہے محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ تین روز کے دوران موسم گرم رہے گا ۔

ضلعی انتطامیہ نے عوام کو ہدایت کی ہے کہوہ دن کے اوقات میں غیر ضروری طور پر گھروں سے باہر نہ نکلیں ہیٹ اسٹروک کی صورت میں مریض کو فوری طور پر قریبی اسپتال لے کر جائیں ۔

حیدرآباد سمیت اندرون سندھ بھیلو چل رہی ہے اور معمولات زندگی محدود ہوگئے ہیں دادو میں پڑی جہاں درجہ حرارتتنتالیس ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔