وزیراعظم نوازشریف سے محمود خان اچکزئی کی ملاقات
پانامہ لیکس کمیشن سمیت مجموعی ملکی صورتحال پر تبادلہ خیال - فائل فوٹواسلام آباد:وزیراعظم نوازشریف سے پختونخواہ ملی عوامی پارٹی کے سربراہ محمود خان اچکزئی نے ملاقات کی،پانامہ لیکس کمیشن سمیت مجموعی ملکی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
وزیراعظم نوازشریف سے پختونخواہ ملی عوامی پارٹی کے سربراہ محمود خان اچکزئی نے وزیراعظم ہاؤس اسلام آباد میں ملاقات کی،دونوں رہنماؤں نے بلوچستان کی صورتحال۔ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال اور دیگر امورپرتبادلہ خیال کیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پانامہ لیکس ایشوپرحکومت کی جانب سے چیف جسٹس کو خط کے معاملے پر تفصیلی بات چیت کی گئی۔ محمود خان اچکزئی نے پانامہ لیکس کی تحقیقات کے لیے عدالتی کمیشن بنانے کے فیصلے کو سراہا۔
مقبول ترین















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔