سیہون کے قریب ٹریفک حادثہ،2 افراد جاں بحق

اپ ڈیٹ 23 اپريل 2016 10:18am

فائل فوٹو فائل فوٹو

جامشورو :جامشورو میں سیہون کے قریب انڈس ہائی وے پر ٹریفک حادثہ،دوافراد جاں بحق،تین زخمی ہوگئے۔

پولیس کے مطابق جامشورو میں سیہون کے قریب انڈس ہائی وے کے قریب دومسافر بسوں میں تصادم ہوگیا،حادثے کے نتیجے میں دو افراد جاں بحق جبکہ تین افراد زخمی ہوگئے،زخمیوں کو تعلقہ اسپتال منتقل کردیا گیا،جہاں ان کو طبی امداد دی جارہی ہے۔