جسٹس ثاقب نثارنے قائم مقام چیف جسٹس کا حلف اٹھا لیا
جسٹس ثاقب نثارقائم مقام چیف جسٹس کے فرائض سرانجام دیں گے - فائل فوٹواسلام آباد: جسٹس ثاقب نثارنے قائم مقام چیف جسٹس کا حلف اٹھا لیا،کہتے ہیں پانامہ لیکس پرجوڈیشل کمیشن کے قیام کا فیصلہ چیف جسٹس کریں گے۔
ان کی غیرموجودگی میں جسٹس ثاقب نثارقائم مقام چیف جسٹس کے فرائض سرانجام دیں گے ،انہوں نے عہدے کا حلف بھی اٹھا لیا ہے،جسٹس آصف سعید نے ان سے حلف لیا۔
اس موقع پرقائم مقام چیف جسٹس ثاقب نثارکا کہنا تھا کہ پانامہ لیکس کے حوالے آئین اورقانون کے مطابق جو مناسب ہوا عدالت اس پرعمل کرے گی ،جوڈیشل کمیشن کے قیام کے حوالے حتمی فیصلہ چیف جسٹس انورظہیرجمالی وطن واپسی کریں گے۔
مقبول ترین















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔