رینجرزاختیارات میں توسیع کی سمری وزیراعلی سندھ کوارسال

شائع 23 اپريل 2016 10:30am
رینجرزکے خصوصی اختیارات کی مدت تین مئی کوختم ہورہی ہے - فائل فوٹو رینجرزکے خصوصی اختیارات کی مدت تین مئی کوختم ہورہی ہے - فائل فوٹو

کراچی:محکمہ داخلہ سندھ نے رینجرزاختیارات میں توسیع کی سمری وزیراعلی سندھ کوارسال کردی ہے،رینجرزکے خصوصی اختیارات کی مدت تین مئی کوختم ہورہی ہے۔

انسداد دہشت گردی ایکٹ کے تحت رینجرزکے خصوصی اختیارات میں دوفروری کوایک سوبیس دن کی توسیع کی گئی تھی،ذرائع کا کہنا ہے کہ محکمہ داخلہ سندھ نے رینجرزاختیارات میں مزید توسیع کے لیے سفارشات وزیراعلی سندھ کوبھجوادی ہیں۔

انسداد دہشت گردی ایکٹ کے تحت رینجرزکودیئے گئے پولیس اختیارات کی مدت تین مئی کورات بارہ بجے ختم ہوجائے گی،چا رمئی سے رینجرزاختیارات میں کتنے روز کی توسیع ہوگی اس کاحتمی فیصلہ وزیراعلی سندھ سید قائم علی شاہ کریں گے۔