کراچی: ہیٹ اسٹروک سے ہلاکتوں کی تعداد تین ہوگئی

شائع 23 اپريل 2016 01:38pm
heat فائل فوٹو

کراچی:کراچی میں آج بھی سورج سوانیزے پررہا۔ قیامت خیزگرمی نے مزید ایک شخص کی جان لے لی۔ہیٹ اسٹروک سے ہلاکتوں کی تعداد تین ہوگئی۔

کراچی میں گرمی نے آج بھی ایک جان لے لی۔دوروزمیں ہیٹ اسٹروک سے ہلاکتوں کی تعداد تین ہوگئی۔

سول اسپتال انتظامیہ کے مطابق میں متوفی شاہد امین کی موت لولگنے کے باعث ہوئی۔جبکہ ایک خاتون حمیدہ بی بی بھی ہیٹ اسٹروک کے باعث بے ہوش ہوگئیں جنہیں اسپتال لایا گیا۔

شدیدگرمی کے باعث آج بھی معمولات زندگی بری متاثر ہوئے۔شہریوں نے ہیٹ اسٹروک سے بچاوکے پیش نظردن کے اوقات میں نقل وحرکت محدود رکھی۔محکمہ موسمیات نے گرمی کی لہرپیرتک جاری رہنے کا عندیہ دیا ہے۔

دوسری جانب بجلی کی لوڈ شیڈنگ میں اضافے نے بھی شہریوں کی اذیت میں مزید اضافہ کیا۔گرمی کی لہرکے پیش نظرکے ایم سی کے زیر انتظام اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ ہے جبکہ ہیٹ اسٹروک کیمپس بھی قائم کئے گئے ہیں۔