کراچی انسداددہشتگردی عدالت : تین افسران جسمانی ریمانڈ پرپولیس کے حوالے

شائع 23 اپريل 2016 02:41pm
terrir فائل فوٹو

کراچی:کراچی کی انسداددہشتگردی عدالت نے فشریزکے تین افسران کوسات روزہ جسمانی ریمانڈ پرپولیس کے حوالے کردیا۔

انسداددہشتگردی عدالت میں فشریزکے تین افسران کو بھتہ وصولی اوردہشتگردوں سے تعلق کے الزام میں پیش کیا گیا۔تفتیشی افسرنے عدالت کو بتایا کہ ملزمان کے خلاف بھتہ وصولی،گینگ وارسے تعلق،دہشت گردی کی دفعات کے تحت مقدمہ تھانہ کلری میں درج کیا گیا ہے۔

عدالت نے ملزم سعید بلوچ،مہربخش اوردل مراد کو سات روزہ جسمانی ریمانڈپرپولیس کے حوالے کردیا۔ملزمان کو نوے روزہ تحویل مکمل ہونے پررینجرزنے پولیس کے حوالے کیا تھا۔