پاناما انکوائری سے عمران خان کو خوف محسوس ہورہا ہے ،پرویز رشید
فائل فوٹوگوجرانوالہ :وزیراطلاعات پرویزرشید کہتے ہیں کہ عمران خان کو پاناما انکوائری کمیشن سے خوف محسوس ہورہا ہے، اسی لئے وہ اسے مسترد کررہے ہیں، عوام عمران خان کے دھرنے کی طرح کل کا جلسہ بھی بھول جائیں گے۔
گوجرانوالا کے علاقے گھگڑمنڈی میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے پرویزرشید نے عمران خان پر کڑی تنقید کی،انہوں نے کہا کہ عمران خان نے پاناما لیکس کی تحقیقات کیلئے مجوزہ کمیشن کے ٹی او آر پڑھے ہی نہیں ہیں، وہ کمیشن سے خوفزدہ ہیں اس لئے اسے مسترد کررہے ہیں۔
پرویزرشید نے کہا عمران خان لندن الیکشن مہم میں زیڈ گولڈ اسمتھ کیلئے ووٹ مانگتے ہیں اور ایک پاکستانی کی مخالفت کرتے ہیں، وہ کسی کے ماموں ہوں گے لیکن ہمیں ماموں نہ بنائیں۔انہوں نے کہا عمران خان کے دھرنے کی طرح ان کا اتوار کا جلسہ بھی عوام کو یاد نہیں رہے گااور اس کمیشن کے بعد الزام کی سیاست دفن ہوجائے گی۔














اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔