کرپشن کا خاتمہ حکومتی منشور ہے ،اسحاق ڈار
فائل فوٹو
اسلام آباد:وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ کرپشن اور بدعنوانی کا خاتمہ حکومت کا منشور ہے ، بہترین مالی نظم و نسق کو یقینی بنائیں گے۔
وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے اسلام آباد میں پری بجٹ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ مستحکم پاکستان کے لیے ایک دوسرے کی ٹانگیں کھینچنا بند کرنا ہوں گی۔ حکومت نے معیشت کی بحالی کے لیے مثبت اصلاحات کیں، ہیں اس لئے معیشت پر منفی سیاست سے گریز کیا جائے۔
اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ ملکی فلاح اور ترقی کے لیے نیک نیتی سے کام کر رہے ہیں،مسلم لیگ ن کی اقتصادی پالیسی ایک کھلی کتاب ہے۔ان کا کہنا تھا کہ ہماری حکومت نے معیشت کی بحالی کے لیے مثبت اصلاحات کیں جس کی وجہ سے ملکی معیشت بہتری کی جانب گامزن ہے۔
مقبول ترین














اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔