لیہ: زہریلی مٹھائی کھانے سے ہلاکتوں کی تعداد بائیس ہو گئی

شائع 24 اپريل 2016 06:26am
zehar فائل فوٹو

لیہ:لیہ میں زہریلی مٹھائی کے متاثرہ افراد کی ہلاکتوں کا سلسلہ تھم نہ سکا۔مزید ایک شخص دم توڑنے سے جاں بحق افراد کی تعداد بائیس تک پہنچ گئی۔ آٹھ افراد تاحال اسپتال میں زیر علاج ہیں۔

لعل عیسن میں بچے کی پیدائش پر مقامی دکان سے مٹھائی منگوائی گئی۔جسے پورے خاندان نے کھائی۔ مٹھائی کھانے کے کچھ دیر بعد ہی تمام افراد کی حالت بگڑگئی۔سات افراد پہلے ہی روز دم توڑگئے،باقیوں کو ملتان کے نشتر اسپتال منتقل کردیا گیا۔مرنے والوں کے جنازے اٹھے۔ تو جذباتی مناظر دیکھنے میں آئے۔

پولیس نے مٹھائی فروش کو گرفتار کرکے مٹھائی کے نمونے تجزیے کے لیے لیبارٹری بھجوا دیئے ہیں۔پولیس کا کہنا ہے کہ مٹھائی فروش کی دکان سے زہریلے کیمیکل برآمد ہوئے ہیں ۔