کراچی :متحدہ کارکنان کی گرفتاری کیخلاف دھرنا دوسرے روز بھی جاری
فائل فوٹو
کراچی :کراچی پریس کلب پرایم کیوایم کی جانب سے کارکنان کی گرفتاریوں کے خلاف آج دوسرے روزبھی دھرنا جاری ہے۔دھرنے میں لاپتہ اوراسیرکارکنان کے اہلخانہ شریک ہیں۔
ایم کیوایم کاکارکنان کی گرفتاریوں کیخلاف احتجاج کاسلسلہ دوسرے روزبھی جاری ہے۔کراچی پریس کلب کے باہرجاری دھرنے میں لاپتہ اوراسیرکارکنان کیاہلخانہ شریک ہیں۔دھرنے میں خواتین بچے اوربزرگ بھی اپنے پیاروں کی بازیابی اوررہائی کی آس لگائے بیٹھے ہیں۔ ایم کیوایم کے ارکان اسمبلی،رابطہ کمیٹی ارکان اور تنظیمی عہدیداران بھی دھرنے میں شریک ہیں۔
دھرنے میں شریک اسیرکارکنان کے اہلخانہ نے مطالبہ کیا کہ جیلوں میں قید افراد پرتشدد اورہراساں کرنے کا سلسلہ بند کئے جائے اورانہیں جیل مینوئل کے مطابق تمام سہولیات فراہم کی جائیں۔لاپتہ ہونے والے افراد کی بازیابی کیلئے ریاستی ادارے مل کرکوششیں کریں۔














اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔