کراچی میں گرمی کی لہر برقرار،معمولات زندگی متاثر

شائع 24 اپريل 2016 02:34pm
weather_image فائل فوٹو

کراچی :کراچی میں گرمی کی لہر برقرار ہے۔ گرم موسم نے معمولات زندگی کوآج بھی شدید متاثرکررکھا ہے، کے الیکٹرک کو شہریوں پر رحم نہ آیا، آج بھی مختلف علاقوں میں طویل لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری رہا۔

کراچی میں سورج سوانیزے پرآگیا۔گرم ہواوں نے آج بھی ڈیرے ڈالے رکھے ۔اوسان خطا کردینے والی گرمی نے بے حال کیا توشہریوں نے ٹھنڈے مشروبات کے ٹھیلوں کارخ کرلیا۔

شہرکے مختلف علاقوں میں خصوصی کیمپس بھی لگائے گئے ہیں تاکہ ہیٹ اسٹروک کا شکارشہریوں کو فوری امداد فراہم کی جاسکے۔ دوسری جانب شہرمیں لوڈشیڈنگ نے شہریوں کی مشکلات میں مزید اضافہ کردیا ہے۔شاہ فیصل کالونی،پی آئی بی،نارتھ کراچی،ملیر،لائنزایریا اورسولجربازارسمیت مختلف علاقوں میں طویل دورانیے کی لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے جس کے باعث شہریوں کوشدید پریشانی کا سامنا ہے ۔محکمہ موسمیات کے مطابق شدی دگرمی کی یہ لہرپیرتک جاری رہے گی۔