پاناما لیکس کے الزامات،وزیر اعظم کل عوامی جلسے سے خطاب کرینگے
فائل فوٹو
اسلام آباد:وزیراعظم نوازشریف نے اپوزیشن کی الزام تراشی اور پاناما لیکس کے الزامات پر عوام رابطہ مہم کا فیصلہ کیا ہے۔کل راولپنڈی کی تحصیل کوٹلی ستیاں میں عوامی جلسہ سے خطاب کریں گے ۔
وزیراعظم نوازشریف نے عوام رابطہ مہم کا فیصلہ کرلیا ہے ، عید الضحی تک کے پروگرام ترتیب دے دیے گئے ہیں ۔پہلے مرحلے میں وزیراعظم خیبرپختونخوا کے پانچ اضلاع میں جلسوں سے خطاب کریں گے۔ مانسہرہ،بنوں،ڈیرہ اسماعیل خان،کوہاٹ اورسوات شامل ہیں، جہاں وزیراعظم مختلف منصوبوں کا سنگ بنیاد بھی رکھیں گے ۔
دوسرے مرحلے کا آغاز صوبہ پنجاب کے ضلع ملتان سے ہوگا جس کے بعد خانیوال ، لاہور نارووال اور سیالکوٹ سمیت دیگر اضلاع میں اجتماع ہوگا، پنجاب کے بعد وزیراعظم بلوچستان کا رخ کریں گے جہاں وہ کوئٹہ اور گوادر سمیت دیگر شہروں میں جائیں گے۔















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔