ڈاکٹرعاصم کیخلاف کرپشن ریفرنس میں فرد جرم عائدنہ ہوسکی

اپ ڈیٹ 25 اپريل 2016 10:32am
سماعت ڈپٹی پراسیکیوٹرجنرل کی عدم حاضری کے باعث ملتوی ہوگئی - فائل فوٹو سماعت ڈپٹی پراسیکیوٹرجنرل کی عدم حاضری کے باعث ملتوی ہوگئی - فائل فوٹو

کراچی :احتساب عدالت میں سابق مشیرپیٹرولیم ڈاکٹرعاصم کیخلاف کرپشن ریفرنس میں فرد جرم عائدنہ ہوسکی۔سماعت ڈپٹی پراسیکیوٹرجنرل کی عدم حاضری کے باعث ملتوی ہوگئی ۔

کراچی کی احتساب عدالت میں ڈاکٹرعاصم حسین کے خلاف 462 ارب روپے کی کرپشن کے معاملے کی سماعت ہوئی ۔دو ر ان ڈاکٹرعاصم کے وکلا کا کہنا تھا مکمل دستاویزات کی فراہم کئے بغیرفردجرم عائد نہیں ہوسکتی۔

عدالت نے ریفرنس میں نامزد مفرورملزمان مسعود حیدراورعبدالحمید کے ایک بارپھرناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری جبکہ سماعت ڈپٹی پراسیکیورٹرجنرل کی عدم حاضری کے باعث چھ مئی تک ملتوی کردی۔