ٹی او آرز کو کسی صورت تسلیم نہیں کریں گے،خورشید شاہ
فائل فوٹواسلام آباد:اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ کہتے ہیں پہلے وزیراعظم کا احتساب ہوجائے پھر باقی لوگوں کی تحقیقات ہو،انیس سو سینتالیس سے تحقیقات کا آغازہوا تو سو سال لگ جائیں گے۔شاہ محمود قریشی نے کہا کہ اگر حکومت حقیقی احتساب چاہتی ہے تو مل کر ٹی او آرز مرتب کرے۔
اسلام آباد میں اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ اور پی ٹی آئی رہنما شاہ محمود قریشی کے درمیان ملاقات ہوئی،جس کے بعد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خورشید شاہ نے کہا کہ سب متفق ہیں کہ احتساب سب کا ہونا چاہئے،ابھی سے ایسا لگتا ہے کہ حکومت مخلص نہیں ہے۔ٹی او آرز کو کسی صورت تسلیم نہیں کریں گے۔
شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی کے ساتھ مل کر پاناما لیکس پر مشترکہ جدوجہد کررہے ہیں،اگر حکومت حقیقی احتساب چاہتی ہے تو مل کر ٹی او آرز مرتب کرے۔
دونوں رہنماوں نے اس بات پر اتفاق کیا کہ چیف جسٹس کے فیصلے کے بعد اپنا لائحہ عمل بتایا جائے گا۔














اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔