پاکستان میں جنگلات کو تباہ کردیا گیا،عمران خان
فائل فوٹوپشاور:چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کہتے ہیں جنگلات کاٹنے والے آف شوزکمپنیوں سے بھی بڑے مجرم ہیں،جنگلات کا تحفظ ہماری آنے والی نسلوں کی بقاءکا مسئلہ ہے۔
پشاور میں فارسٹ انسٹی ٹیوٹ میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ پاکستان میں جنگلات کو تباہ کردیا گیا۔ٹمبر مافیا نے خیبرپختونخوا میں دو سو ارب روپے کے جنگلات کاٹے،جنگلات کی غیرقانونی کٹائی کا اثر ماحول پرپڑ رہا ہے۔
عمران خان نے کہا کہ پاکستان ریگستان بنتا جارہا ہے،پانچ سے د س سالوں میں گرمی بڑھی اور بارشیں کم ہوئیں، جنگلات کاٹنے والے آف شوزکمپنیوں سے بھی بڑے مجرم ہیں۔
چیئرمین تحریک انصاف نے کہا کہ موسمی تبدیلی سے ہمارے گلیشئرتیزی سے پگھل رہے ہیں،جنگلات کا تحفظ ہماری آنے والی نسلوں کی بقاءکا مسئلہ ہے۔
مقبول ترین














اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔