کراچی کے مختلف علاقوں سے 9 ملزمان گرفتار

شائع 26 اپريل 2016 05:50am
اسلحہ، منشیات اور چھینی ہوئی موٹرسائیکل برآمد کرلی گئی - فائل فوٹو اسلحہ، منشیات اور چھینی ہوئی موٹرسائیکل برآمد کرلی گئی - فائل فوٹو

کراچی :کراچی کے مختلف علاقوں میں پولیس اور سی پی ایل سی نے کاروائیاں کرتے ہوئے دو بھتہ خوروں سمیت نو ملزمان کو گرفتار کرلیا،اسلحہ، منشیات اور چھینی ہوئی موٹرسائیکل برآمد کرلی گئی۔

ایس ایس پی ایسٹ فیصل عبداللہ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ پولیس اور سی پی ایل سی نے بہادرآباد میں مشترکہ کاروائی کرتے ہوئے دو بھتہ خوروں کو پکڑ لیا۔تاجر نے بتایا کہ بھتہ طلب کرنے والے دونوں افراد پہلے انکے پاس نوکری کرتے تھے۔

ایس ایس پی ایسٹ کا یہ بھی کہنا تھا کہ طارق روڈ پر سنار کی دکان پر ڈکیتی کرنے والے ملزمان نے تفتیش جاری ہے جلد مزید گرفتاریاں عمل میں لائی جائیں گی۔رات گئے پولیس نے لیاری پل کے نیچے کارروائی کرتے ہوئے چار ملزمان کو گرفتار کرلیا،پولیس کے مطابق ملزمان کے قبضے سے اسلحہ اور منشیات برآمد ہوگئی۔

دوسری ملیرسٹی کے علاقے غریب آباد میں پولیس نے چھاپہ مار کر منشیات فروش کو گرفتار کرلیا جبکہ منشیات فروش کی اہلیہ فرار ہوگئی، شارع نورجہاں سے ایک ملزم کو دھر لیا گیا۔

جبکہ محمودآباد پولیس نے جناح اسپتال کے شعبہ ایمرجنسی میں چھاپہ مار کر زیرعلاج ایک ملزم کو گرفتار کرلیا۔ پولیس کے مطابق ملزم نے گزشتہ شام محمود آبد میں لڑائی کے دوران ایک شخص کو قتل جبکہ دوسرے کو زخمی کیا تھا۔