ننکانہ صاحب :زہریلا کھانا کھانے سے 3 افراد کی حالت غیر

اپ ڈیٹ 27 اپريل 2016 08:39am
 تینوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر اسپتال ننکانہ صاحب منتقل کردیا گیا - فائل فوٹو تینوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر اسپتال ننکانہ صاحب منتقل کردیا گیا - فائل فوٹو

ننکانہ صاحب :ننکانہ صاحب میں بھی زہریلا کھانا کھانے سے تین افراد کی حالت غیر ہوگئی۔

پولیس کے مطابق ننکانہ صاحب کے نواحی گاوٴں مانانوالہ میں زہریلا کھانا کھانے سے تین افراد بے ہوش ہوگئے جس کے بعد تینوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر اسپتال ننکانہ صاحب منتقل کردیا گیا۔

جہاں ان کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے،متاثرہ افراد میں ایک خاتون بھی شامل ہے جبکہ تینوں کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے۔